حیدرآباد ۔5اکٹوبر (اعتماد نیوز) بہار میں بی جے پی کی کامیابی کی صورت میں
بی جے پی ریاست میں گاؤ کشی پر پابندی لگانے کا اعلان کر رہی ہے۔ بہار میں
جاریہ ماہ کے 12 سے انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ بہار میں
بی جے
پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے آج اس سے متعلق اعلان کیا اور
کہا کہ بی جے پی گاؤ کشی قانون کو سختی سے عمل کریگی ۔ انہوں نے وزیر اعظم
نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں گائے کے تحفظ کے
لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔